ہر دل عزیز انسان ، پیپلز پارٹی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری مالک حقیقی سے جا ملے ، ناگہانی موت نہ صرف ان کے پسماندگان ، خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے کمر توڑ مصیبت سے کم نہیں . ذوالفقار رضا شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
معروف سماجی و سیاسی شخصیت ، ہر دل عزیز انسان ،میرا بھایی جیسا دوست، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری مالک حقیقی سے جا ملے ، ناگہانی موت نہ صرف ان کے پسماندگان ، خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے کمر توڑ مصیبت سے کم نہیں
گلگت بلتستان کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت ، ہر دل عزیز انسان ،میرا بھایی جیسا دوست، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے جنرل سیکرٹری محمد عسکری مالک حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی ناگہانی موت نہ صرف ان کے پسماندگان ، خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے کمر توڑ مصیبت سے کم نہیں اور غم کے بادل پورے علاقے پر چھا گئے ہیں، ان کے سانحہ ارتحال نے پورے علاقے کی فضا کو سوگوار بنا دیا ہے ، ان کی رحلت سے نہ صرف علاقہ شگر بلکہ بلتستان ایک قابل ، ملجھے ہوئے انسان سے محروم ہوگیا ہے ۔ پورے علاقے بالخصوص یونین کونسل چھورکاہ کے لیے عظیم سانحہ سے کم نہیں ہے ، ان کی یاد رہ رہ کر آتی رہے گی ۔ علاقے کی سیاست ، معاشرتی سرگرمیاں ، جھگڑا فساد کے معاملات کے تصفیے جیسے اہم امور میں مرحوم کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے ۔ علاقائی تنازعات ، فرقہ وارانہ کشیدگی ، زمینی تنازعات اور دیگر معاشرتی امور میں ہمیشہ حق اور سچ کا داعی اور علمبردار رہے۔ نظریاتی طور پر عالمانہ انداز فکر و نظر کے حامل انسان تھے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
شریکِ غم:
ذوالفقار رضا شگری.
urdu-news-gilgit-baltistan-news-63