اسکردو سامان سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، ٹی زیڈ گاڑی کے اوپر ٹرک گر گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو سامان سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار، ٹی زیڈ گاڑی کے اوپر ٹرک گر گئی، سکردو ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے سکردو کے جعفری محلہ کے قریب ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹرک منڈی میں سامان اُتارنے جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے سڑک کے کنارے سیوریج لائن بچھانے کے لیے کھدائی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے سڑک کے ایک حصے پر مٹی نرم اور پھسلن زدہ ہو چکی تھی۔ ٹرک کے پھسل کر اسی کھدائی میں گرنے سے حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں قریب کھڑی ایک ٹی زیڈ (TZ) گاڑی ٹرک کے نیچے آنے سے بری طرح متاثر ہوئی اور اسے خاصا نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر اس سے قبل بھی ایک گاڑی سیوریج کی کھدائی میں گر چکی ہے، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
urdu news, gilgit baltistan news