شگر قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف وزیرپور میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ، شدید مذمت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
، قائدِ اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف نوجوانانِ جماعتِ اہلحدیث شگر کے زیر اہتمام وزیرپور شگر کے مین بازار میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور علما نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد سمیت مقررین نے قاضی نثار احمد پر ہونے والے بزدلانہ اور افسوسناک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی خطرناک کوشش ہے۔مقررین نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے کی اصلاح اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان پر حملہ دراصل خطے کے امن پر حملہ ہے۔انہوں نے حکومتِ گلگت بلتستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ:واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ معاشرے میں امن و ہم آہنگی برقرار رہے۔
urdu news, gilgit baltistan news