urdu news, gilgit baltistan news 0

کمنگو کھرمنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم، وزیر اعلیٰ کی فلاحی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ کمنگو (کھرمنگ) میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم، وزیر اعلیٰ کی فلاحی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین، کھرمنگ کے علاقے کمنگو میں سیلاب متاثرین کے لیے مرکزی مسلم لیگ اور ماریہ بی کیئر کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خود متاثرہ خاندانوں میں اشیاء تقسیم کیں۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، گرم رضائیاں، چارپائیاں، مچھر دانیاں اور دیگر ضروری گھریلو سامان شامل تھا۔ تقریب میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنما عبدالرشید ترابی، عبد الستار کھرفقی، معروف شاعر و ادیب احسان علی دانش، معروف عالم دین مولانا نصراللہ اور کمنگو کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ علاقے کے عمائدین اور متاثرین نے مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر فلاحی اداروں اور مرکزی مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر فلاحی اداروں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارے مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت فلاحی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک اقدامات جاری رکھے گی۔
urdu news, gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

کمنگو کھرمنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم، وزیر اعلیٰ کی فلاحی اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں