urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر محکمہ صحت شگر اور اخوندیاں ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع شگر کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ، باشہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
شگر محکمہ صحت شگر اور اخوندیاں ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع شگر کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ، باشہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد متاثرینِ سیلاب کو فوری طبی امداد اور ذہنی صحت سے متعلق معاونت فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں ماہرینِ صحت نے خدمات سرانجام دیں جن میں ڈاکٹر شاہدہ بتول (ماہر نفسیات) ڈاکٹر سید شمس الحسن (میڈیکل اسپیشلسٹ)ڈاکٹر محمد افضل (میڈیکل آفیسر) کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھے۔ کیمپ کے دوران ذہنی صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا تاکہ مقامی آبادی کو سیلابی صدمات، ذہنی دباؤ اور پریشانیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، 431 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل ٹیم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ڈوگرو میں پینے کے صاف پانی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں گیسٹرو اور دیگر پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ سے پرزور اپیل کی گئی کہ متاثرہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ڈوگرو کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر اور آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ شگر محکمہ صحت شگر اور اخوندیاں ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع شگر کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ، باشہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر محکمہ صحت شگر اور اخوندیاں ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع شگر کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاؤں ڈوگرو گونڈ، باشہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں