گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
urdu news, gilgit baltistan news
مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری
وزیراعظم شہباز شریف صدر اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
نہروں کے معاملے پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، داخلی دروازے بند، سائلین پریشان
سجل ملک معروف یوٹیوبر کی بھی مبینہ ویڈیو لیک کا معاملہ ، تصیدیق یا تردید