اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران گرفتار، ہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد و دیگر کالجز میں مالی بے ضابطگیاںسامنے آگئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران گرفتار، ہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد و دیگر کالجز میں مالی بے ضابطگیاںسامنے آگئی
گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق شکایات پر جاری انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چیف انجینئر، ایکسئین، ایس ڈی او، سب انجینئر، کیشیئر، سینیئر اکاؤنٹ کلرک اور ڈویژنل اکاؤنٹ کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد گلگت، اور گرلز ہائی اسکول دشکن استور جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ محکمے میں غیر قانونی تقرریوں کے شواہد ملے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے انہی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ بالا افسران کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور جلد ہی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق، انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے اور ادارہ اس معاملے میں مکمل شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔
urdu news, GB Anti-Corruption Raids: Top Education Officials Arrested