اے آر ایس پی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین ماہ کا فری لاسنگ کورس کے اختیتام پر طلباو طالبات میں سرٹفیکٹ تقسیم کی گئی
اے آر ایس پی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین ماہ کا فری لاسنگ کورس کے اختیتام پر طلباو طالبات میں سرٹفیکٹ تقسیم کی گئی
رپورٹ 5 سی این نیوز
اے آر ایس پی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین ماہ کا فری لاسنگ کورس کے اختیتام پر طلباو طالبات میں سرٹفیکٹ تقسیم کی گئی ، اے آر ایس پی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین ماہ کا فری لاسنگ کورس کی تکمیل پر ایک تقریب گرلز ہائر سکینڈری سکول عیدگاہ استور میں منعقد ہوئی. تقریب میں ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق, جامعہ قراقرم کے ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر رزاق, ڈاکٹر افتاب , اے کے آر ایس پی کے ایریا منیجر مجیب الرحمٰن ,فری لانسنگ کے ٹریننگ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس اور دیگر افراد نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ دور جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے, جدید ٹیکنالوجی علوم کے حصول سے ہم نہ صرف دنیا سے منسلک ہوتے ہیں بلکہ اپنے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اے کے آر ایس پی اور جامعہ قراقرم نے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے. جس سے یہاں کے نوجوانوں اس نادر موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ہے. قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء آج مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیے ہوۓ ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر رزاق نے خطاب کرتے ہوۓ جدید علوم کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی قوم کی تعلیم وتربیت میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں. اور مستقبل میں بھی ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا تاکہ یہاں کے نوجوان ہر شعبے میں مثبت کردار ادا کرکے ملُک وقوم کا نام روشن کرینگے. تقریب سے ایریا منیجر اۓ کے آر ایس پی مجیب الرحمٰن نے بھی خطاب کیا اور فری لانسنگ کے شعبے میں کی جانے والے اقدامات پت روشنی ڈالی. تقریب سے فری لانسنگ کا کورس مکمل کرنے والے طلباء نے بھی خطاب کیا اور اے کے آر ایس پی اور جامعہ قراقرم کی کوششوں کو سراہتے ہوۓ فری لانسنگ کا کامیاب کورس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا.بعد میں ڈپٹی کمشنر استور اور دیگر نے کورس مکمل کرنے والے طلباء وطالبات کو اسناد تقسیم کیے.
Urdu news, freelancing course
شعبہ اطلاعات
ضلعی انتظامیہ استور