ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، پشاور اور نوشہرہ میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
تیز بارشوں اور آندھی کے دوران کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، دیواریں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اسی لیے شہریوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
urdu news, flood and landslide, alert issued
کراچی میں کتے کے کاٹے سے ریبیز کا شکار 6 افراد انتقال کرگئے،