اسلام آباد، پشاور و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد، سوات اور اطراف میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا،
زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سےباہرنکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
urdu news, Earthquake Tremors Felt in Islamabad