urdu-news-Ducky Bhai case 0

دوران تفتیش “ڈکی بھائی” کا پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن جواء کے کنڑی منیجر ہونے کا اعتراف، جوئے کی مبینہ تشہیر، یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
دوران تفتیش “ڈکی بھائی” کا پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن جواء کے کنڑی منیجر ہونے کا اعتراف، جوئے کی مبینہ تشہیر، یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورلاہور کی ضلعی کچہری نے جوئے کی ویڈیوز پروموٹ کرنے کے مقدمے میں گرفتار سوشل میڈیا انفلوئنسر سعد رحمان عرف ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ڈکی بھائی کو پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
سماعت کے دوران ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ زین علی قریشی پیش ہوئے۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی بیٹنگ اور جوئے کی ایپس کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، جس پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق: ’ڈکی بھائی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوئے کو فروغ دیتے ہیں اور عوام اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔‘
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی بیٹنگ اور جوئے کی ایپس کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، جس پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو ہفتے کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف اپنے سوشل میڈیا پیجز پر جوئے کی حوصلہ افزائی کے الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملزم سعد الرحمان ذوالفقار عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کیا گیا، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس جیسے 1Xbet اور بینومو کو فروغ دیتے ہیں۔
ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 196/25 میں ڈکی بھائی کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 13،14،25،26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294 اور 420 شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق: ’این سی سی آئی اے نے اس سلسلے میں ڈکی بھائی کو انکوائری کے لیے طلب کیا لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں آئے جس کے بعد ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن (پی این آئی ایل) لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔‘ مزید کہا گیا کہ ’16 اگست کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے این سی سی آئی اے کو اطلاع دی کہ ڈکی بھائی کو اس وقت تحویل میں لیا گیا، جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔
’کارروائی کے دوران ملزم سے ایک موبائل فون برآمد ہوا، جس سے اس بات کے ثبوت ملے کہ بینومو ایپ نے انہیں ناجائز پیسے بھیجے ہیں اور اسی میں ہی ان کے جوئے کو فروغ دینے کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیوز بھی موجود تھیں، جس کا کوئی جواز ڈکی بھائی نہیں دے سکے۔‘
ایف آئی آر کے مطابق: ’تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈکی بھائی حکومت سے اجازت لیے بغیر بینومو ایپ کے کنٹری مینیجر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔‘ این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کے کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈکی بھائی کے ٹک ٹاک پر 24 لاکھ فالورز جبکہ یوٹیوب پر 89 لاکھ فالورز ہیں
urdu-news-Ducky Bhai case

50% LikesVS
50% Dislikes

دوران تفتیش “ڈکی بھائی” کا پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن جواء کے کنڑی منیجر ہونے کا اعتراف، جوئے کی مبینہ تشہیر، یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں