ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللّٰہ فلاحی کا دورہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی۔ ڈپٹی کمشنر شگر کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللّٰہ فلاحی کا دورہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی۔ ڈپٹی کمشنر شگر کا اچانک دورہ
urdu news, Deputy Commissioner Shagar Waliullah Falahi visited Girls Higher Secondary School Ulchori. A surprise visit to Deputy Commissioner Shigar
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللّٰہ فلاحی کا دورہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول الچوڑی۔ ڈپٹی کمشنر شگر کا اچانک دورہ کیا۔اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہیڈماسٹر فداعلی سےسکول میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کئے۔ اس کے بعد سکول کیلئے درکار لوازمات خاص کر اساتذہ کی کمی، کرسیوں کی کمی، طالبات کو فرش (کارپیٹ) پر بٹھانے کے بارے میں اسباب کے بارے میں معلامات لئے۔ اس کے بعد آٹھویں کلاس اور نہم کلاس کے طالبات سے سکول کے مسائل سے متعلق پوچھا گیا تو طالبات نے ٹیچر کی کمی کا مطالبہ پیش کیا، جس پر ڈی سی نے ہیڈماسٹر سے گورنمنٹ نے سکول کیلئے منظور کئے گئے پوسٹوں کی تفصیل طلب کیا۔ اس کے جواب میں راقم نے بتایا کہ گورنمنٹ نے مڈل سکول کی حد تک بارہ (12) پوسٹینگ منظور کی ہیں۔ لیکن اس وقت بارہ اساتذہ کے بجائے آٹھ اساتذہ سکول میں کام کر رہے ہیں۔ جبکہ چار اساتذہ سکول سے غائب ہونے کے بارے میں بتایا۔ ڈی سی نے طالبات کی تعلیم کو فوقیت دینے اور باقی چار اساتذہ کی غیر حاضری کو سکول میں یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر سے بات کرنے کی امید دلائی ھے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے سکول کی نئی تیار شدہ بلڈینگ کے مختلف حصے دیکھے۔ چند چیزوں کی نشاندہی کی۔ اور متعلقہ ٹھیکدار سے بروقت بلڈینگ کے بقایا کام لینے اور سکول انتظامیہ کے حوالہ کرنے کے بارے میں نوٹس لیا گیا۔ تاکہ بچیوں کو بہتر ماحول میسر ھو کر بہتر تعلیم کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ سائنس لیبارٹری کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔urdu news, Deputy Commissioner Shagar Waliullah Falahi visited Girls Higher Secondary School Ulchori. A surprise visit to Deputy Commissioner Shigar