ڈپٹی کمشنر شگر کا انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندوں سے گندم سبسڈی پر گفتگو ، گندم سبسڈی ختم نہیںکیا گیا. ڈی سی
ڈپٹی کمشنر شگر کا انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندوں سے گندم سبسڈی پر گفتگو ، گندم سبسڈی ختم نہیںکیا گیا. ڈی سی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر(عابد شگری) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے میڈیا کے نمائندوں اور انجمن تاجران شگر کے ممبران سے گندم سبسڈی کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم سبسڈی ختم نہیں کی ہے البتہ سبسڈی کو ٹارگیٹڈ لوگوں کےلئے ختم کیاگیا ہیں جس میں عام عوام کو کوئی نقصان والی بات نہیں ہیں لہذا عوام الناس کو اس حوالے سے درست آگاہی میڈیا والوں کی ذمہ داری ہیں کہ عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ وفاق گندم کی خریداری کیلئے صرف 9 ارب روپے صوبائی حکومت کو گرانٹ دیتے ہیں۔ لیکن گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صوبائی حکومت گندم کی کوٹہ مکمل خریداری نہیں کرسکتے ۔ اس وقت گلگت بلتستان کی حکومت کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے خریداری کی گئی گندم پر بارہ ہزار اور امپورٹ کی گئی گندم پر سولہ ہزار روپے نقصان ہورہا یے۔ اس وجہ سے صوبائی حکومت نے پہلے مرحلے میں گریڈ 17 کے افیسرکو سبسڈی ختم کیا ہے اسکے بعد دیگر ملازمین کے کوائف اکھٹے کررہے ہیں ان میں قابل ذکر بنکرز ، انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ ٹھیکیدار اور دیگر کاروباری طبقہ کو بھی سبسڈی ختم کیا جائیگا ۔اس سے عام عوام الناس متاثر نہیں ہونگے بلکہ انکو گندم کی کمی پوری کرکے پہلے سے بہتر انداز میں گندم سبسڈی ملے گا ۔ لہذا عوام کو تشویش ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس سلسلے میں میڈیا عوام الناس کو حقیقت سے روشناس کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو آباد زمینوں پر مکانات اور دکانیں بنانے سے گریز کرنے کی ضرورت کیونکہ اس وقت پاکستان کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔ احتجاج کرنا عوام کا حق ہے اس کی حل کےلیے عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ اور عوام کے موقف کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے
urdu-news-DC Shigar’s discussion with Anjuman Tajran and media representatives on wheat subsidy