ڈپٹی کمشنر شگر کا محرم الحرام کی انتظامات دیکھنے کیلئے چھورکاہ تا برالدو تک کا دورہ
ڈپٹی کمشنر شگر کا محرم الحرام کی انتظامات دیکھنے کیلئے چھورکاہ تا برالدو تک کا دورہ
Urdu news. DC Shigar visitied Churkah to Bardlo
شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے محرم الحرام کے انتظامات و سیکیورٹی امور کا مشاہدہ کرنے کے لیے چھورکاہ تا برالدو شگر دورہ کیا اس دوران ایکسیئن بی اینڈ آر و واٹر ایند پاور، ڈی ایس پی شگر عطاءاللہ خان، میجر فراز جی بی سکاؤٹس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ شگر سمیت میڈیا پرسنز بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی شگرنے اپنے دورے کے دوران اہم امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس کے روایتی راستوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا امام بارگاہوں اور مساجد کے مجلس کمیٹیوں کے ممبران، علماء و عمائدین سے ملاقات کی۔ کشمل سمیت مختلف گاؤں میں بوائز سکاوٹس کا قیام عمل میں لایا ان کو باقاعدہ سکاوٹس یونیفارم دینے کا اعلان کیا جو بعد میں ان کے حوالے کیا گیا انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے سوالات کیے گیے پانی، بجلی اور تبرک کے لیے آٹا کے ڈیمانڈز پورے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اس کے علاوہ سیلاب و طغیانی سے نقصان پہنچے پلوں، سڑکوں اور بجلی گھر سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں کا دورہ بھی کیا اس دوران ہائی سکول داسو کی زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹیریل کے استعمال پر برہم ہوئے موقع پر ہی ڈی ڈی ایجوکیشن کو ٹھیکہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔