شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن،
شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر آج ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان خورشید عالم نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے ہمراہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے لمسہ روڈ شگر کا دورہ کیا انہوں نے پیدل چل کر اس روڈ کی طول و عرض میں ہر چیز کا مشاہدہ کیا اور ایک ایک پوائنٹ کا باریک بینی سے چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایٹی کرپشن بلتستان ذوالفقار اور ایکسیئن بی اینڈ آر شگر قمر علی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی شگر نے روڈ کی تعمیراتی کام کے حوالے سے ڈی جی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی نے اپنے گفتگو میں کہا کہ مکمل تحقیقات کے بعد کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو جائے تو ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا ان کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔ تاکہ آئندہ کوئی سرکاری آفیسر اس قسم کی بے ضابطگی کی جرأت نہ کر سکے۔
اسکردو ، جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024 کا سہرا سکردو انچن کے نام،
گلگت ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے
urdu news, corruption in Shigar Chomik Shigar to Skardu Road,