خالد خورشید سے ہزار اختلافات رکھتا ہوں لیکن اس کے خلاف دئیے جانے والے فیصلے کی مزمت کرتا ہوں، نائب صدر پی ایس ایف شگر و ممبر میڈیا ٹیم پی پی پی گلگت بلتستان

urdu news, condemn the decision given against khalid khurshid

خالد خورشید سے ہزار اختلافات رکھتا ہوں لیکن اس کے خلاف دئیے جانے والے فیصلے کی مزمت کرتا ہوں، نائب صدر پی ایس ایف شگر و ممبر میڈیا ٹیم پی پی پی گلگت بلتستان
حقوق دینے کی بات آئے تو غیر آئینی اور جب سزا دینے ہوں تو آئین و قانون کی بالادستی دوہرا معیار گلگت بلتستان کے عوام ہرگز قبول نہیں کرے گی ۔ یحییٰ ابراہیم شگری
خالد خورشید سے ہزار اختلافات رکھتا ہوں لیکن اس کے خلاف دئیے جانے والے فیصلے کی مزمت کرتا ہوں ۔ نائب صدر پی ایس ایف شگر و ممبر میڈیا ٹیم پی پی پی گلگت بلتستان ۔
نائب صدر پی ایس ایف شگر و ممبر میڈیا ٹیم پی پی پی گلگت بلتستان یحییٰ ابراہیم شگری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی کہلانے والے خطے کے کسی بھی باشندے کو کسی بھی ریاست کے قانون و آئین کے تحت سزا دلوانا کسی طور درست نہیں ۔ بحیثیت ورکر پاکستان پیپلز پارٹی خالد خورشید صاحب سے ہزار اختلافات رکھتا ہوں لیکن اس کے خلاف دئیے گئے فیصلے کی مزمت کرتا ہوں ۔ گلگت بلتستان کی سیاسی ، مذہبی و علاقائی تنظیمیں اس موقع پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آمرانہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ آج خالد خورشید صاحب کو سزا دلواتے دیکھ کر بھی ہم لوگ خاموش رہیں تو بعد میں ایسا سلوک ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری اقدار کی بقا اور آمریت کی دفع کے لئے آواز اٹھاتی رہی ہے اور ہمیشہ اپنے نظریے کے مطابق جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑتی رہے گی چاہے مخالف جماعت کے حق میں بولنی کیوں نہ پڑے ۔
urdu news, condemn the decision given against khalid khurshid

سفیر شگر منور مسعود ہیرا ایڈوکیٹ ، پولیس آفیسر علی خان شگری ، وزیر نسیم ، زمان شگری ، نسیم شگری اور دیگر دوستوں کی انتھک کوششوں سے لاہور میں گرفتار شگر کے نوجوان غلام رسول عدالت سے رہا ہوگئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں