شگر ، راجہ اعظم خان اور ڈاکڑ کرامت رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگرنے سول ڈسپنسری نیالی کا افتتاح کردیا گیا
شگر ، راجہ اعظم خان اور ڈاکڑ کرامت رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگرنے سول ڈسپنسری نیالی کا افتتاح کردیا گیا
شگر (فیصل دلشاد شگری 5 سی این نیوز)راجہ اعظم خان سول ڈسپنسری نیالی کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب راجہ محمد اعظم خان منسٹر ہیلتھ گلگت بلتستان ،ڈاکڑ کرامت رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر اور جناب قمر عباس Xen بی اینڈ آر شگر سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اہل علاقہ نے راجہ محمد اعظم خان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک پسماندہ گاؤں میں فری ڈسپنسری کا ہونا ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ نیالی گاؤں کا ہسپتالوں تک کا سفر زیادہ ہونے کی وجہ شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اب گاؤں میں سول ڈسپنسری کے ہونے سے مریضوں کو کافی آسانی ہوگی جو مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر جناب ڈاکٹر کرامت رضا صاحب نے محکمہ ھیلتھ کی طرف سے اس پسماندہ گاؤں میں سول ڈسپنسری رکھنے اور جلد مکمل کرنے پر منسٹر ہیلتھ گلگت بلتستان اور ایکسن شگر کیلئے Sovenier پیش کیا۔
نوکری 2024 ، سندھ پولیس میں جونیئرکلرک اور الیکٹریشن کی نوکریوںکا اعلان
شگر، نوجوان سیاستدان عابد استوری نے آنے والے الیکشن میں شگر سے الیکشن لڑنے کا اعلان
urdu news, Civil Dispensary Neayali inaugurated by Shigar