شگر عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ ، دو ہزار سے زائد ایک سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی ویکسین لگائے جائیں گے محکمہ صحت شگر
شگر عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ ، دو ہزار سے زائد ایک سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی ویکسین لگائے جائیں گے محکمہ صحت شگر
رپورٹ، گلزار شگری 5 سی این شگر
محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور ای پی آئی کے پچاس سال ہونے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سرکاری عہداداران سمیت سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز و لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ۔ تقریب میں برہفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر محمد کاظم نے ضلع شگر میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد ایک سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی ویکسین لگائے جائیں گے ۔ اس کے لیے ای پی آئی کے 13 مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے خطاب کرکے ویکسین کی افادیت بیان کی ۔ آخر میں بہترین ویکسینیٹر میں شیلڈ تقسیم کیے ۔
گلگت بلتستان بیوروکریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے، نوٹفیکیشن جاری
Urdu news, children under one year of age will be special vaccines