چیف سیکرٹری کا دورہ شگر، عمائدین ، سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز ، پرنسپل و ہیڈماسٹر ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور صحافیوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی
چیف سیکرٹری کا دورہ شگر، عمائدین ، سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز ، پرنسپل و ہیڈماسٹر ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور صحافیوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا شگر کا پہلا سرکاری دورہ، شگر میں مصروف ترین دن گزارا ۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر پہنچنے پر پولیس کے دستے نے انہیں سلامی دی۔ جس ہے بعد عمائدین ، سول سوسائٹی ، ڈاکٹرز ، پرنسپل و ہیڈماسٹر ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور صحافیوں نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ جس میں علاقے کی مسائل دریافت کئے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چیف سیکرٹری کو ضلع کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ عمائدین ، سول سوسائٹی سے ملاقات میں لمسہ روڈ، گندم بحران، ترقیاتی سکیموں میں سست روی ، محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی اور مختلف اداروں میں سہولیات اور ہومین ریسورس کی کمی کی جانب نشاندہی کی گئی۔ جبکہ سرکاری اداروں میں ملازمت کے دروازے بند ہونے پر بھی شکایات کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ایجوکیشن کے پرنسپل اور ڈاکٹروں نے بھی اپنے اداروں کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ اور سہولیات کی کمی اور وسائل کے حوالے سے نشاندہی کی۔ جس پر چیف سیکرٹری نے تمام مسائل کا فوری حل کرنے کا یقین دہانی کرائی ۔
urdu news, Chief Secretary visit to Shigar