چیف سیکرٹری کا گلگت بلتستان نے مستحق گھرانوں کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف فراہمی اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت
چیف سیکرٹری کا گلگت بلتستان میں مستحق گھرانوں کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف فراہمی اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے مستحق گھرانوں کو سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف فراہمی اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں آج سیکریٹری خوراک عثمان احمد کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے حکام کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم نے بائیو میٹرک نظام کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سمیت اینڈرائیڈ ایپلیکیشن سے سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے مربوط نظام وضع کیا جائیگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محکمہ خوراک میں ڈیجیٹائزشن کے ذریعے سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف تقسیم اور ترسیل کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیو میڑک نظام کے نفاذ کے بعد
حق دار گھرانوں میں آٹے کی تقسیم کے عمل کی شفاف اور غیر جانبدار طریقہ کار سے تکمیل یقینی بنائی جائیگی اور مستحق اور حقدار افراد تک گندم اور آٹے کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی اور مستقبل میں گندم بحران درپیش نہیں ہوگا۔
گلگت بلتستان میںبجلی چوروںکے خلاف زبردست کریک ڈاون جاری
Urdu news, Chief Secretary Gilgit-Baltistan directed to ensure transparent supply and fair distribution