شگر ، ذولجلال فاونڈیشن کے چئیرپرسن ڈاکٹر حفظہ اور ان کی پوری ٹیم نے مڈل سکول علی آباد ہوطو برالدو کا دورہ کیا

شگر ، ذولجلال فاونڈیشن کے چئیرپرسن ڈاکٹر حفظہ اور ان کی پوری ٹیم نے مڈل سکول علی آباد ہوطو برالدو کا دورہ کیا ۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر کے پسماندہ علاقوں میں تعلیمی فروغ کیلئے کوشاں تنظیم سایہ خدائے ذولجلال فاونڈیشن کے چئیرپرسن ڈاکٹر حفظہ اور ان کی پوری ٹیم نے مڈل سکول علی آباد ہوطو برالدو کا دورہ کیا ہوطو پہنچنے پر سکول کمیٹی کی ممبران سکول کے اسٹاف اور عمائدین ہوطو نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خفظہ خان نے کہا ڈاکٹر حفظہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے آج سے آٹھ ماہ پہلے ہوطو کا دورہ کیا تھا اور میں نے آپ سب سے وعدہ کیا تھا کہ ہوتو سکول کیلئے کچھ کرینگے۔تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن ہم نے سکول میں ابھی ٹیچر کی شکل میں صرف ایک پودہ لگایا ہے۔ہمارا تعلیم کے حوالے سے ابھی شروعات ہوئی ہے ہوطو کو لے کر جو خواب میں دیکھتی ہوں وہ یہ کہ جو بچے اس وقت زیر تعلیم ہیں اور بچے آوٹ آف سکول ہیں ان کو بھی سکول میں داخلہ کر کے زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں تاکہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر برالدو خصوصا ہوطو کا نام روشن کرسکیں۔ کیونکہ برالدو کو اللہ تعالی نے K2 سے نوازا ہے ۔ تو ہمیں یہاں پر ایسے بچے چاہئیں جو یہاں پر آنے والےٹورست کو اچھے سے لیڈ کرسکیں۔ انشاللہ آپکے بچوں کا مستقبل روشن ہیں اور اسکے لئے ہم سے جو ہو سکے کرینگے۔ اور اساتذہ و کمیٹی کے ساتھ ملکر سکول میں جو بھی ضروریات ہیں اس کو وقتا فوقتا پورا کرینگے۔اور انشاللہ ایک سال کے اندر یہ سکول علاقے میں رول ماڈل ہوگا اور گاوں سے دوسرے جگہوں پر تعلیم کیلئے جانے والے تمام بچے اسی سکول میں اپنے معیاری تعلیم و تربیت حاصل کرسکیں گے۔ اور دور دراز جانے کی نوبت نہیں آئے گی ۔ دیگر مقررین نے کہا کہچیئرپرسن سائہ خدائے ذوالجلال کی جانب سے پچھلے دورے پر ٹیچر دینے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ مزید ٹیچر دینے کیلئے کوشش کریں اور کمیونٹی سکول کی خستہ عمارت کی مرمت اور سکول کیلئے سٹیشنری و فرنیچر و دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ۔آخر میں سکول کمیٹی ممبران اور عمائدین کا بھر پور استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Urdu news, Chairperson of Zuljalal Foundation, Dr. Hafzah and his entire team visited Middle School Aliabad

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں