چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج شام کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا. الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع
چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج شام کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا.
رپورٹ . 5 سی این نیوز ویب
الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابات کی انتظامات کے حوالے سے آج شام کو اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، جس میںچیف الیکشن کمیشن ، سیکرٹریز، چاروںصوبوں کے الیکشن کمشنر شریک ہونگے.
ذرائع کے مطابق اجلاس میںالیکشن کے حوالے سے حتمی تیارویوںپر بریفنگ دی جائے گی. چیف الیکشن کمیشن اہم گایئڈ لاینز بھی جاری کریںگے. الیکشن میں ایک روز دہشگردی کے حالیہ حملوں پر بھی جائزہ لیا جائے گا.
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری بروز جمعرات عام انتخابات ہونگے ، پولنگ کا آغاز صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیں گے. ملک بھر کے تمام پولنگ اسٹیشن پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. عام انتخابات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظام کرلیے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ہمراہ پاک فوج کے نوجوان تعینات ہونگے، الیکشن کو پر امن رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا گئے ہیں
urdu news, called an emergency meeting this evening