سلام آباد۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں آٹھویں اور گیارہویں میں داخلے کے لیئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےو الے خواہش مند طلبا کے لئے ٹیسٹ مرکز قائم کر دیا

اسلام آباد۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں آٹھویں اور گیارہویں میں داخلے کے لیئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےو الے خواہش مند طلبا کے لئے ٹیسٹ مرکز قائم کر دیا
urdu news, Cadet College Kohat has set up a test center for the aspiring students belonging to Gilgit-Baltistan for admission in 8th and 11th.
رپورٹ عابد شگری
وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے ایک اہم سنگ میل ، گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں آٹھویں اور گیارہویں میں داخلے کے لیئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےو الے خواہش مند طلبا کے لئے ٹیسٹ مرکز اب گلگت میں قائم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں گلگت بلتستان کے طلبا کو طویل سفر اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد مردان میں ٹیسٹ کے لئے جانا پڑتا تھا۔ گزشتہ روز وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور سیکریٹری سکلول ایجوکیشن ضمیر عباس کی سربراہی میں وفد نے پرنسپل گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ بریگیڈیئر حامد جمیل خان اور دیگر حکام سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے طلبا کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بات کی۔پرنسپل کیڈٹ کالج کوہاٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں سال 19نومبر کو ہونے والا ٹیسٹ گلگت میں منعقد کرایا جارہا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے طلبا کو معیاری اور اعلی تعلیمی اداروں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ urdu news, Cadet College Kohat has set up a test center for the aspiring students belonging to Gilgit-Baltistan for admission in 8th and 11th.
##

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں