شگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شگر نے تستے، کورفے اور اسکولی کے عمائدین سے غیرملکی کوہ پیماؤں سے پیو، ردوکس ایریا میں کیمپ لگانے کے فیس وصول کرنے کے حوالے سےاہم اجلاس

شگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شگر نے تستے، کورفے اور اسکولی کے عمائدین سے غیرملکی کوہ پیماؤں سے پیو، ردوکس ایریا میں کیمپ لگانے کے فیس وصول کرنے کے حوالے سےاہم اجلاس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این
شگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شگر نے تستے، کورفے اور اسکولی کے عمائدین سے غیرملکی کوہ پیماؤں سے پیو، ردوکس ایریا میں کیمپ لگانے کے فیس وصول کرنے کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوا ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کوہ پیما حکومت کو پہلے ہی تمام ادائیگیاں کرکے آ تے ہیں پھر کمیونٹی کی طرف سے کیمپ لگانے کا الگ سے فیس لینا مناسب نہیں اس سے ایک غلط تاثر پڑتا ہے اور وہ بد ظن ہو جاتے ہیں کمیونٹی کا حصہ سی کے این پی کے ذریعے کمیونٹی کے جوائنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا لہذا سی کے این پی کے حوالے سے کوئی تحفظات رکھتے ہیں تو وہ تحریری طور پر جمع کریں اس پر غور کیا جائے گا اور تحفظات کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی عمائدین نے کہا اس حوالے سے کمیونٹی کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے عوام قانونی پیچیدگیوں کو نہیں سمجھتے وہ اس فیس کو اپنا حق سمجھتے ہیں شرکاء نے اپنے اپنے گاؤں میں اس نسبت عوام کو آگاہی دینے کی یقین دہانی کرائی اور دوبارہ میٹنگ کرنے کا کہا۔ ڈی سی شگر نے عمائدین کے تعاون کو سراہا اور مزید رابطے میں رہنے اور مسئلے کو گفت وشنید سے حل کرنے کی امید ظاہر کی۔
Urdu news, Important meeting regarding charging fee for camping

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں