مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا اہتمام
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا اہتمام
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو جناح کے وژن کے مطابق بنانے کے لیے میں محمد نواز شریف کی سرپرستی میں عملی جدوجہد جاری رہے گی۔ ملک کے حصول کے لیے ہمارے اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ہے ۔ آزادی کی قیمت ان قوموں سے پوچھیں جو آج بھی غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی بانی جماعت ہے اور مسلم لیگ نے ہی ہمیشہ ملک کو مسائل کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔ جسکی تازہ مثال ماضی قریب میں ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہوئے وطن کو دوبارہ معاشی استحکام عطا کر کے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں میاں نواز شریف کی سرپرستی ، میاں محمد شہباز شریف کی شبانہ روز محنت اور مسلم لیگ ن کے بے لوث کارکنوں کی محب وطن سوچ ہی تعمیر و ترقی کی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ آج ہم عہد کرتے ہیں
urdu news, birthday of quaid e azam
گلگت پولیس ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کے حدود میں پولیس کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار منشیات برآمد
سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد