یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے سیمینار کا کامیاب انعقاد

urdu news, baltistan university awareness session

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے سیمینار کا کامیاب انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکردو: یونیورسٹی آف بلتستان میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم تقریب کی مہمان خصوصی بیگم وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی تھیں ۔ ان کے علاوہ ملک کے معروف اونکولوجسٹ ڈاکٹر کاظم، محترمہ ڈاکٹر شاہدہ سائیکیاٹرسٹ، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر نجمہ کریمی، کینسر کی بیماری سے شفایاب ہونے والی سمیرہحیلینا، اور سماجی کارکن محترمہ آمنہ انصاری نے بھی اس سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں موجود معالجین نے شرکاء کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، اس سے بچاؤ کے طریقوں، اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر کاظم نے کہا کہ “بریسٹ کینسر کا بروقت علاج ممکن ہے، مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے۔” انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ چیک اپ کروائیں اور خود کو آگاہی فراہم کریں تاکہ اس بیماری کا بروقت پتہ چلایا جا سکے۔مذہبی اسکالر ڈاکٹر نجمہ کریمی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ اسلامی تعلیمات میں صفائی اور صحت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “عورتیں اپنی صحت کے معاملے میں لاپرواہی نہ کریں اور معاشرتی دباؤ کے بجائے اپنی صحت کو ترجیح دیں۔”کینسر سپر وائزر سمیرہ نے کہا کہ “بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آگاہی اور معلومات کی فراہمی میں سماجی ادارے اور تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں یونیورسٹی کی فیمیل فیکلٹی اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔محترمہ نائلہ، جو کہ سیمینار کی فوکل پرسن تھیں اور جامعہ بلتستان کی فیکلٹی سے تعلق رکھتی ہیں، نے اختتامی کلمات ادا کیے اور سیمینار میں شرکت کرنے والے ڈاکٹر صاحبان، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یونیورسٹی آف بلتستان آئندہ بھی ایسے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ معاشرے میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے۔”سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس طرح کے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کو سراہا اور یونیورسٹی آف بلتستان کے اس اقدام کو معاشرے میں صحت سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
urdu news, baltistan university awareness session

خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز

یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافیوں کے لیے بڑا اقدام “جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو” کی منظوری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں