بلتستان یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی، طلبہ اور اساتذہ شدید مشکلات میں مبتلا جلد از جلد تارکول لگا یا جائے شمس الدین عارفی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بلتستان یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی، طلبہ اور اساتذہ شدید مشکلات میں مبتلا جلد از جلد تاركول لگا یا جائے شمس الدین عارفی اسکردو – بلتستان یونیورسٹی جانے والا مرکزی شاہراہ ناقابلِ استعمال ہو چکا ہے،
صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن
جس کے باعث روزانہ سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ، جگہ جگہ گڑھوں اور مٹی کے باعث سفر کسی امتحان سے کم نہیں۔ بارش یا برفباری کی صورت میں راستہ مزید خراب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیاں پھنس جاتے ہیں
اگر جلد از جلد سڑک کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام مکمل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
یہ تعلیم کا معاملہ ہے، اور اگر ہماری آواز نہ سنی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے،” طلبہ نے واضح کر دیا۔
عوامی اور تعلیمی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم شاہراہ کی فوری مرمت کی جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔ اگر حکام نے اس مسئلے کو نظرانداز کیا تو طلبہ اور مقامی افراد شدید احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
urdu news, Baltistan university
سفارتی کامیابی ! پروفیسر قیصر عباس