گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ اٹل اور دائمی ہے ، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے قربانیاں دیتے رہینگے ۔ یونیورسٹی آف بلتستان میں تقریب
گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ اٹل اور دائمی ہے ، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے قربانیاں دیتے رہینگے ۔ یونیورسٹی آف بلتستان میں تقریب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
طلبہ منفی پروپیگنڈا پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں ، اور دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں ۔ مقررین
“گلگت بلتستان ہمارا پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب انچن کیمپس میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہارِ محبت اور وفاداری کا اظہار تھا۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے سر کا درجہ حاصل ہے، اور یہاں کے عوام پاکستان کے ساتھ انتہا کی حد تک محبت کرتے ہیں۔
تقریب میں انچارج ٹریفک پولیس سکردو اور قائم مقام ڈی ایس پی عبدالحمید، شعبہ ریاضی کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر قمر، فیکلٹی ممبر محترمہ بے نظیر، فخر حیدر، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر یحییٰ، دوستدار حسین، اور کیمپس ایڈمنسٹریٹر امتیاز حسین نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کا رشتہ اٹل اور دائمی ہے۔ گلگت بلتستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مقررین نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلق اور محبت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔ urdu news, Baltistan university
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مختلف محلوں اور گاؤں میں وزٹ کرکے انسداد پولیو مہم کی چکنگ کی