وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی اور رجسٹرار کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، یونیورسٹی روڈ کی تعمیر جاری ہے، تاہم کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے: وائس چانسلر
وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی اور رجسٹرار کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، یونیورسٹی روڈ کی تعمیر جاری ہے، تاہم کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے: وائس چانسلر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یونیورسٹی روڈ کی تعمیر جاری ہے، تاہم کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے: وائس چانسلر
روڈ کی بروقت تکمیل نہ ہوئی تو طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوگا: وائس چانسلر
نئے سمسٹر میں داخلے کے لیے اب تک 1600 سے زائد طلبہ نے درخواستیں دی ہیں: وائس چانسلر
روڈ کی تعمیر میں تیزی ضروری، روڈ کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا: گورنر کی یقین دہانی
گورنر کی جانب سے چار طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان
بلتستان یونیورسٹی نے محدود وسائل کے باوجود طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی ہیں: گورنر
بلتستان یونیورسٹی ہمارا اثاثہ ہے، اس کی فعالیت اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے: گورنر
کمشنر بلتستان اور ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ شگر نے روڈ کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے: وائس چانسلر
طلبہ کو گھر کی دہلیز پر جدید اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے خواہاں ہیں: وائس چانسلر
روڈ بروقت مکمل نہ ہوا تو خواب ادھورا رہ جائے گا: وائس چانسلر
بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو اور رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سکردو شاہ ولاز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے گورنر کو یونیورسٹی کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان نے گورنر کو بتایا کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور انتظامیہ نئے سمسٹر کا آغاز نئی عمارت میں کرنے کی خواہاں ہے۔ نئے سمسٹر کے آغاز کے لیے یونیورسٹی روڈ کی بروقت تکمیل اشد ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ کمشنر بلتستان اور ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ ضلع شگر زکاوت علی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ روڈ پر تعمیراتی کام وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ اس یقین دہانی پر یونیورسٹی انتظامیہ کمشنر بلتستان اور ایکسین محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی شکر گزار ہے، تاہم گزارش ہے کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ نیا سمسٹر بروقت شروع کیا جا سکے۔
وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد اب ہزاروں تک پہنچ چکی ہے، نئے سمسٹر میں داخلے کے لیے اب تک 1600 سے زائد طلبہ نے درخواستیں دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی شگر کی ممنون ہے کہ روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے، تاہم گزارش ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روڈ بروقت مکمل نہیں ہوئی تو ہزاروں طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہو سکتا ہے، لہذا طلبہ کی مشکلات کو دور کیا جائے۔
وائس چانسلر اور رجسٹرار نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ روڈ کی تعمیر میں تیزی اور بروقت تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ گورنر گلگت بلتستان نے یونیورسٹی کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کی جلد تکمیل ضروری ہے، ورنہ علاقے کو تعلیمی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی اور اس معاملے پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
گورنر نے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ محدود وسائل کے باوجود یونیورسٹی نے ہمیشہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ گورنر نے اپنی طرف سے چار طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان بھی کیا اور یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر کام جاری ہے اور کام میں تیزی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یونیورسٹی کے طلبہ کا وفد بھی اس معاملے پر ملاقات کے لیے آیا تھا، معاملہ انتہائی اہم ہے، لہذا کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے اپنے حصے کا کردار ضرور ادا کروں گا۔
اس موقع پر وائس چانسلر اور رجسٹرار نے گورنر کا شکریہ ادا کیا. urdu news, Baltistan university
کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اسرائیلی بمباری سے بیروت میں 60 سے زائد شہری شہید، لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 2,546 تک پہنچی