IMG 20251021 WA0044 0

شگر بریسٹ کینسر کے حوالے سے پاکستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فورم اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
رپورٹ 5 سی این نیوز
شگر بریسٹ کینسر کے حوالے سے پاکستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فورم اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے لیڈی میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر سیدہ عراقی، باقر حاجی اور منال ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں پائی جانے والی ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے، تاہم اگر اس کی بروقت تشخیص ہو جائے تو علاج ممکن ہے۔ مقررین کے مطابق پاکستان میں بریسٹ کینسر سے ہونے والی بیشتر اموات کی وجہ دیر سے تشخیص اور خواتین کا بروقت معائنہ نہ کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ میں کسی قسم کی غیر معمولی تبدیلی، گلٹی یا سائز میں فرق محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر قریبی طبی مراکز میں فوراً معائنہ کروائیں اور کسی بھی صورت تاخیر نہ کریں، کیونکہ بروقت علاج سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی صحت اور آگاہی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہیں اور بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر بریسٹ کینسر کے حوالے سے پاکستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فورم اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں