urdu news, awareness session 0

شگر کینسر قابل علاج مرض ہے اور بلتستان میں کینسر کی مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے اور دن بدن بڑھتی جارہی ہے ، کینسر کے وجوہات اور علامات کے حوالے سے آگاہی وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکا ہے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کینسر قابل علاج مرض ہے اور بلتستان میں کینسر کی مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے اور دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ جسے روکنے کیلئے عوام میں کینسر کے وجوہات اور علامات کے حوالے سے آگاہی وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکا یے۔ اخوندیان فاؤنڈیشن پاکستان اور وحدت فاؤنڈیشن شگر کے زیر اہتمام خانقاہ معلیٰ شگر میں کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم سیشن میں سکردو سے معروف کینسر اسپیشلسٹ، ڈاکٹر محمد کاظم (آر ایچ کیو ہسپتال) نے شرکت کی اور عوام الناس کو کینسر، اس کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد کاظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینسر بلاشبہ ایک موذی مرض ہے، لیکن اگر اس کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں کینسر کی علامات کو پہچاننا اور فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا مریض کی زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر عوام میں کینسر کی بنیادی علامات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی ہو تو اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد کاظم نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ بلتستان میں کینسر کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹے سے علاقے میں بڑی تعداد میں کینسر کے مریضوں کا سامنے آنا انتہائی خطرناک رجحان ہے، جس پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کینسر کے پھیلاؤ کی ممکنہ وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ناقص خوراک سے پرہیز اور غیر صحت بخش طرز زندگی بدلنا ہو گا۔ تمباکو نوشی، اور دیگر مضر صحت اشیاء کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو کینسر کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تحقیق اور علاج کی سہولیات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس آگاہی سیشن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور توجہ سے ماہرین کی گفتگو سنی۔ عوام نے اخوندیان فاؤنڈیشن پاکستان اور وحدت فاؤنڈیشن شگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے اہم مسئلے پر آگاہی دینے کے لیے یہ سیشن منعقد کیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں صحت سے متعلق شعور بیدار ہو۔

urdu news, awareness session

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کینسر قابل علاج مرض ہے اور بلتستان میں کینسر کی مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے اور دن بدن بڑھتی جارہی ہے ، کینسر کے وجوہات اور علامات کے حوالے سے آگاہی وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں