گلگت بلتستان بھر کی طرح عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران شگر کی جانب سے شگر میں بھی آج شٹر ڈاوں پہیا جام ہڑتال ، بعد از جمعہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا
گلگت بلتستان بھر کی طرح عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران شگر کی جانب سے شگر میں بھی آج شٹر ڈاوں پہیا جام ہڑتال ، بعد از جمعہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا
فیصل دلشاد شگری 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان بھر کی طرح عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران شگر کی جانب سے شگر میں بھی آج شٹر ڈاوں پہیا جام ہڑتال کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی مزید تفصیلات فیصل دلشاد کی اس رپورٹ میں
گندم کی قیمتوں میں اضافے ، سبسڈی میں کٹوتی اور ریونیو ایکٹ کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہوئے لیکن جی بی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئے. عوام سڑکوں پر حکومت خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں
ایک ماہ پرامن احتجاج کرنے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے آج پہیاجام اور شٹر ڈاوں کا اعلان کیا تھا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے احتجاج کو کامیاب کیا
عوام کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں موجود ممبر اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس لگا رہے ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہے عوام اس پتلی حکومت کو مسترد کرتے ہے اگر جلد حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیا تو حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لینگے عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی.
Urdu news, Awami Action Committee and Anjuman Tajiran Shigar organized a shutter down strike