وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ 2022 کی حتمی منظوری دیئے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ 2022 کی حتمی منظوری دیئے.
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان (رپورٹ عابد شگری ) حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ 2022 کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے قیام کے مسودے پر دسخط کر دئیے، جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کمیشن کے قیام کونوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے اسلام میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کو اعلیٰ مقام دلوانے بااختیار بنانے اورقانون سازی کےعوامل میں خواتین کی بھرپور نمایئدگی کے لئے وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے اس ایکٹ کے نفاز اور کمیشن کے قیام کے مطابق گلگت بلتستان حکومت خاتون چیر پرسن کا انتخاب کرے گی جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کی دو خواتین ممبران اس کمیشن کا حصہ ہوں گی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اس کمیشن کی سربراہی کریں گے مزید برآں صوبائی حکومت کے اہم محکموں کے افسران بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے جو کہ کمیشن کے اغراض و مقاصد اور عملی اقدامات کے لئے معاونت فراہم کریں گے۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی ،اقوام متحدہ کے نمایندے اور دیگر صوبائی وزراء و ممبران اسمبلی نے کمیشن کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اٹھا یا جانے والا یہ قدم انتہائی سود مند ثابت ہو گا اور اس سے مثبت تبدیلی رونماء ہو گی ، تقریب میں سہیٖل عباس شاہ ، دلشاد بانو ثریا زمان، امجد حسین ایڈوکیٹ، کلثوم فرمان اور خواتین کی توانا آواز نیلوفربختیاراور صوبائی سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کے علاوہ دیگر مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسکردو میونسپل مجسٹریٹ سکردو نے بغیر رجسٹریشن سروس سٹیشن چلانے والوں کے خلاف کاروائی

طوفان الاقصی .. اردو کالم . پروفیسر قیصر عباس

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کمیشن آف وومن ایکٹ 2022 کی حتمی منظوری دیتے.
Urdu News, approval to the Gilgit-Baltistan Commission of Women Act 2022

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں