شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس
شگر . ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس
urdu news, An important meeting regarding constituencies for local government elections under the chairmanship of DC Shigar
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب شگر
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی شگر,دونوں تحصیلوں کے تحصیلداروں اور تمام یونین کونسل کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی شگر نے حال ہی میں منظور شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا ساتھ ہی ضلع شگر میں تحصیل کمیٹی،ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسلز، میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹیوں کی حد بندی سے متعلق گفتگو کی گئی۔شرکاء نے حدبندیوں کی نسبت ضروری باتوں اور ایشوز سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تمام حد بندیاں قانون کے مطابق عوام کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے گا ڈی سی شگر نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے رول 6 کے تحت حدبندی کے پروزل سے متعلق عوامی تجاویز اور اعتراض لینے کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس پر پورا پورا عمل کرنے کی ہدایت کی۔urdu news, An important meeting regarding constituencies for local government elections under the chairmanship of DC Shigar