urdu news, Aleema Khan’s Assets Submitted in Court 0

علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
راولپنڈی ، 26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

علیمہ خانم کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی، ،عدالت میں پیش رپورٹ کے مطابق علیمہ خانم بھکر میں 51 کنال،16 مرلے پراپرٹی کی مالک ہیں، علیمہ خانم ضلع لاہور کے موضع میاں میر 1 کنال 4 مرلے،موضع نور پور کنوہق میں1 کنال 1مرلہ پراپرٹی کی مالکہ ہیں۔

علیمہ خانم موضع سلطان رائے ونڈ میں بھی 64کنال 14مرلے کی مالکہ ہیں، علیمہ خانم ضلع میانوالی میں 217کنال5مرلے کی مالکن ہیں، علیمہ خانم شیخوپورہ میں 4کنال،13مرلے کی مالکن ہیں، 4اضلاع میں علیمہ خانم 338کنال اراضی کی مالکن ہیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خانم کی جائیداد کی تفصیلات اشتہاری دینے سے قبل منگوائی گئی،اشتہاری ہونے پر جائیداد سیز یا اٹیچ کی جا سکتی ہے، اگر ملزمہ مسلسل غیر حاضر رہی تو قانونی کی مطابق یہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

شگر، زرعی فارم کینہ پی کی حالت زار, کوئی سننے والا نہیں ، سماجی شخصیت حاجی علی

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے بچوں پر مذید تجربات کا سلسلہ بند کیا جائے. نجف علی
urdu news, Aleema Khan’s Assets Submitted in Court

50% LikesVS
50% Dislikes

علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں