urdu news, Al-Bayan Foundation's services 0

البیان فاؤنڈیشن کی تھورگو میں خدمات: ایک قابلِ فخر مثال
رپورٹ، نمائندہ تھورگو
تھورگو، جو ایک دور افتادہ اور پسماندہ پہاڑی علاقہ ہے، جہاں برسوں تک تعلیمی، طبی اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان رہا، آج تبدیلی کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ اس تبدیلی کا سہرا بلاشبہ البیان فاؤنڈیشن اور اس کے باصلاحیت و پُرخلوص سی ای او جناب شیخ ایوب مطہری صاحب کے سر جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف خواب دیکھے بلکہ ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

تعلیم کا فروغ – روشنی کی کرن

سنہ 2002 تک تھورگو میں صرف ایک استاد تعینات تھا، جو ایک ہی وقت میں پانچ جماعتوں کو پڑھانے کی ذمہ داری نبھا رہا تھا۔ ایسے نظام میں تعلیم کا معیار متاثر ہونا ایک قدرتی امر تھا، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم تو بالکل ہی نظرانداز ہو چکی تھی۔ پنجم جماعت کے بعد بچیوں کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنا تقریباً ناممکن تھا، کیونکہ انہیں دور دراز علاقوں کا سفر درپیش ہوتا، جو مقامی سماجی و جغرافیائی حالات کے باعث خطرناک اور غیر موزوں تھا۔

لیکن آج صورتحال یکسر مختلف ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں البیان فاؤنڈیشن کی کوششوں سے تھورگو سکول میں اساتذہ کی تعداد بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے۔ اب طلبہ و طالبات کو آٹھویں جماعت تک معیاری تعلیم اپنی دہلیز پر میسر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال جماعت ہشتم کا رزلٹ 70 فیصد رہا، جو نہ صرف ایک تعلیمی کامیابی ہے بلکہ والدین، اساتذہ اور فاؤنڈیشن کی مشترکہ کوششوں کا ثمر بھی ہے۔

خواتین کی تعلیم میں انقلابی پیش رفت

البیان فاؤنڈیشن نے جس حکمتِ عملی سے لڑکیوں کی تعلیم کے دروازے کھولے ہیں، وہ علاقائی ترقی کی بنیاد بن چکی ہے۔ آج تھورگو کی بچیاں بھی دیگر شہروں کی طالبات کی طرح جدید تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔ یہ ایک ایسا انقلاب ہے جس کے اثرات آنے والے برسوں میں مزید نمایاں ہوں گے۔

صاف پانی کی فراہمی – صحت مند زندگی کی طرف قدم

تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ البیان فاؤنڈیشن نے اس جانب بھی خصوصی توجہ دی۔ آج تھورگو کے وہ تقریباً 35 گھرانے جو پہلے پانی کی سہولت سے محروم تھے، اب گھروں پر پانی کی فراہمی کے نظام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

صحت کے میدان میں خدمات

البیان فاؤنڈیشن نے صحت کے میدان میں بھی ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہر ماہ باقاعدگی سے طبی ٹیموں کو تھورگو بھیجا جاتا ہے جو مقامی افراد، خصوصاً غریب و نادار طبقے کو مفت علاج فراہم کرتی ہیں۔ ان اقدامات سے لوگوں کی صحت بہتر ہوئی ہے اور معمولی بیماریوں کے باعث پیش آنے والی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جناب شیخ ایوب مطہری – ایک مردِ مخلص

ان تمام کامیابیوں کے پیچھے جناب شیخ ایوب مطہری کی بے لوث قیادت، محنت، اخلاص اور دور اندیشی ہے۔ وہ صرف ایک فلاحی رہنما نہیں، بلکہ ایک ایسے انسان ہیں جنہوں نے ہر پسماندہ طبقے کی آواز سنی، اس کا درد محسوس کیا اور عملی اقدامات کے ذریعے تبدیلی کو ممکن بنایا۔

عوامی شکریہ
اہالیانِ تھورگو، البیان مڈل سکول کے تمام اساتذہ، سرکرگان، والدین اور طلبہ کی جانب سے البیان فاؤنڈیشن، جناب شیخ ایوب مطہری صاحب، فلڈ آفیسر جناب سکندر صاحب اور تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ ان کے اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے نے تھورگو جیسے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ حسن خان

urdu news, Al-Bayan Foundation’s services

50% LikesVS
50% Dislikes

البیان فاؤنڈیشن کی تھورگو میں خدمات: ایک قابلِ فخر مثال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں