لینڈ سکیپ 3 2 1760681344163 0

اے کے آر ایس پی کی جانب سے آبپاشی چینلز کی بحالی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط
شگر (نمائندہ خصوصی) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے تحت منصوبہ Building Resilience and Addressing Vulnerability to Emergencies (BRAVE) کے سلسلے میں شگر کے مختلف دیہات میں آبپاشی چینلز کی بحالی کے لیے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) دستخطی تقریب منعقد ہوئی۔اس سلسلے میں تقریب بندو وزیر پور، کیو گلاب پور، چھومک گلاب پور اور ارنچو تسر کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے تباہ شدہ آبپاشی چینلز کی بحالی کے لیے منعقد کی گئی۔اس موقع پر متعلقہ دیہات کی ویلیج آرگنائزیشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شبانہ رضا (ریجنل کوآرڈینیٹر BRAVE) نے منصوبے کے مقاصد اور ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد مقامی سطح پر قدرتی آفات کے مقابلے کی صلاحیت بڑھانا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحت علی (ریجنل پروگرام مینیجر بلتستان) نے منصوبے کے سماجی و معاشی فوائد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بحالی منصوبوں سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کمیونٹیز کی معیشت میں بہتری آئے گی۔جبکہ مہر شاہ نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کی تفصیلات پیش کیں۔آخر میں تحصیلدار یو سی گلاب پور علی احمد اور ریجنل پروگرام مینیجر راحت علی نے ویلیج آرگنائزیشنز کے صدور کو چیکس تقسیم کیے۔شرکاء نے اے کے آر ایس پی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں پانی کے بہتر استعمال اور زرعی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

اے کے آر ایس پی کی جانب سے آبپاشی چینلز کی بحالی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں