urdu news, After the deadline passed, action against Afghan citizens 0

افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل، ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل، ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔ حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیاجائےگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ روز سے ان کی بےدخلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث یہ عمل یکم اپریل کو شروع نہیں ہو سکا تھا لیکن اب ملک بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں جب کہ وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق 14 لاکھ افغان مہاجرین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں اور 8 لاکھ افغان شہری ایسے ہیں جو ’افغان سٹیزن کارڈ‘ رکھتے ہیں لیکن ان کے قیام کو اب غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔
urdu news, After the deadline passed, action against Afghan citizens

جنت نظیر باشہ ویلی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ، نثار بھٹو شگری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوگئی

50% LikesVS
50% Dislikes

افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل، ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں