WhatsApp Image 2023 08 20 at 12.35.17 PM 237

شگر کے ٹو فارمر ایسوسی ایشن کے وفد کا ڈپٹی کمشنر شگر سے ملاقات
urdu news, A delegation of two farmers association of shigar met Deputy Commissioner Shigar
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر کے ٹو فارمر ایسوسی ایشن شگر کے وفد کا صدر نثار حسین کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سے ملاقات ، کسانوں کی مشکلات اور مسائل کیساتھ دوسری فصل کی کاشت کاری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ شگر ایک زرعی علاقہ ہونے کے باوجود زراعت کی بہتری اور ترقی کیلئے اب تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ خصوصا کھیتوں تک رسائی اور پیداوار کو مارکیٹ تک رسائی نہ ہونے سے کسانوں کو پیداواروں سے خاطر خواہ فائڈہ نہیں ہورہا۔ ایک ٹی آئی کی جانب سے شگر میں زراعت کی فروغ کیلئے اقدامات اٹھانا شروع ہوا یے۔ جس سے کسانوں میں ایک امید پیدا ہوئی ہے۔ کے ٹو فارمر ایسوسی ایشن شگر کے تمام کسانوں اور فارمر کوآپریٹو سوسائٹیز کی متفقہ تنظیم ہے۔ جوکہ زراعت اورکسانوں کی بہتری سرگرم عمل یے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کی دوسری فصل کی کاشت کی اقدامات کو سراہا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے یقین دلایا کہ وہ ذراعت اور کسانوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ urdu news, A delegation of two farmers association of shigar met Deputy Commissioner Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کے ٹو فارمر ایسوسی ایشن کے وفد کا ڈپٹی کمشنر شگر سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں