شگر میں جاری ثقافتی کھیل رواج پولو پریمیئر لیگ اختتام پذیر ۔ فائنل میں رواج پولو ٹیم نے سکردو گرین کو شکست دے کر پہلا چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

urdu news

شگر میں جاری ثقافتی کھیل رواج پولو پریمیئر لیگ اختتام پذیر ۔ فائنل میں رواج پولو ٹیم نے سکردو گرین کو شکست دے کر پہلا چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا
شگر(عابد شگری 5 سی این نیوز) شگر میں جاری ثقافتی کھیل رواج پولو پریمیئر لیگ اختتام پذیر ۔ فائنل میں رواج پولو ٹیم نے سکردو گرین کو شکست دے کر پہلا چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ شائقین پولو کی ہزاروں کی تعداد میچ دیکھنے اماچہ پولو گراؤنڈ شگر پہنچ گئے ۔ اور دلچسپ پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ شگر کی تاریخ میں پہلی بار باشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولو لیگ سسٹم پر کھیلے جانے والے رواج پولو پریمیئر لیگ اختتام پذیر ہوگئے۔ لیگ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جوکہ 4 دن جاری رہا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد رواج پولو ٹیم شگر اور سکردو گرین فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میچ میں رواج ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں میچ کا سکور دو ایک رہا جبکہ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلے بعد رواج ٹیم شگر نے سکردو گرین کو دو کے مقابلے میں چار گول کر کے شگر کی تاریخ کا پہلا رواج ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر شائقین پولو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور رواج ٹیم کے کپتان ثقلین راٹھور کا کہنا تھا کہ رواج پولو پریمیئر لیگ جیسے ایونٹ ثقافتی کھیل پولو کی بقا کےلیے ضروری ہے مستقبل میں بھی اس سے بڑے ایونٹس کا اہتمام کریں گے تاکہ نوجوان دیگر کھیلوں کی طرح ثقافتی کھیل کی طرف بھی متوجہ ہوں۔آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے اور ہارنے والوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

مطالبات کی فہرست! پروفیسر قیصر عباس

تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیامر کے منتخب نمائندوں کو مل کر عوام کے مسائل حل کرنا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور مسئلہ کشمیر، کبری بتول اسوہ گرلز کالج سکردو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں