تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیامر کے منتخب نمائندوں کو مل کر عوام کے مسائل حل کرنا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیامر کے منتخب نمائندوں کو مل کر عوام کے مسائل حل کرنا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیاٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت بارش میں بھی شاندار استقبال کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔ ہماری حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دیامر کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں حل کریں گے۔ جنگلات کا ورکنگ پلان، نئے مردم شماری کے مطابق گندم کی دستیابی سمیت کئی مسائل کو حل کیا ہے۔ تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیامر کے منتخب نمائندوں کو مل کر عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ اس موقع پر وزییر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ نیاٹ سکول کو انٹر کالج کا درجہ دیا جائے گا۔ نیاٹ روڈ کی میٹلنگ کا منصوبہ کو آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کیاجائے گا۔ ہائی سکول بونر کو بھی اپ گریڈ کریں گے۔ نیاٹ میں ایس سی او ٹاور کی تنصیب کیلئے متعلقہ ادارے کو سفارش کی جائے گی۔ گوہر آباد پل کی ضروری مرمت کیلئے اقدامات کریں گے اور مستقبل میں سٹیل پل تعمیر کیلئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی گئی ہے۔ نیاٹ میں زمینی کٹاؤ کی روک تھا م کیلئے حفاظتی بند تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ تھک نیاٹ کو سب ڈویژن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں تھک نیاٹ سب ڈویژن کو فعال بنائیں گے۔ نیاٹ میں 2میگاواٹ پاور پروجیکٹ 1ارب کی رقم سے تعمیر کریں گے۔ عوام کی معیار زندگی بہتر بنائیں گے اور دیامر کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلتستان کے تفصیلی دورے میں بھی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جو اعلانات کئے تھے ان منصوبوں کو اے ڈی پی میں شامل کیاگیا ہے۔ حکومت بلاتفریق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔