گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کا بارہواں اجلاس، گرین ٹوریزم کے ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کےحوالے سے معاہدے پر بریفننگ
گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کا بارہواں اجلاس، گرین ٹوریزم کے ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کےحوالے سے معاہدے پر بریفننگ
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بارھواں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔کابینہ اجلاس کے آغاز میں لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں سیکریٹری سیاحت نے گرین ٹوریزم کے ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کےحوالے سے معاہدے پر مزید مشاورت کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ گرین ٹوریزم کمپنی کے ساتھ صرف سرکاری ریسٹ ہاوسز کا انتظام اور انصرام کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیا جائیگا اور ریسٹ ہاوسز کی چاردیواری سے باہر اراضی کے حوالے سے گرین ٹوریزم کیساتھ کوئی معاہدہ زیر غور نہیں اور اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ گرین ٹوریزم کمپنی کیساتھ معاہدہ صرف سرکاری ریسٹ ہاوسز کے آوٹ سورس تک محدود رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گرین ٹوریزم کمپنی کے ساتھ معاہدے میں عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کابینہ کی لیجسلیٹیو کمیٹی عوامی تحفظات کے ازالے اور گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کے مفادات کے تحفظ کیلئے گرین ٹوریزم کمپنی کیساتھ مزید مشاورت کے بعد نظر ثانی کا فیصلہ کریگی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ان سرکاری ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات پر سرکاری خزانے سے سالانہ کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے تھے لہذا سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے وسیع تر عوامی مفاد میں ان ریسٹ ہاوسز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان علماء و مشائخ کونسل ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا اور نیٹکو کیلئے اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان ویمن امپاورمنٹ پالیسی سٹریٹیجی خواتین اور ایکشن پلان 28-2024 کی منظوری دیدی گئی اور نوجوانوں کیلئے چیف منسٹر سیلف ایمپلائمنٹ انٹریسٹ فری لون سکیم میں توسیع
دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں ون ٹائم، 5 کروڑ روپے کی بھی منظوری دیدی گئی اور گلگت بلتستان کے کیڈٹ کالجوں اور پبلک اسکولوں کے لیے امداد کی مد میں گرانٹ ان ایڈ کے تحت اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت گلگت بلتستان میں پروجیکٹ “اسکیلنگ اپ نیوٹریشن پروگرام” کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اور مکتب سکولوں کے اساتذہ اور محکمہ سوشل ویلفئیر کے سوشل موبلائزرز کی تنخواہوں میں بھی دیگر صوبوں کے طرز پر مناسب اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مسائل کا حل ! پروفیسر قیصر عباس
>وادی شگر قدرتی حسن کا گہوارہ اور سیاحوں کی جنت ,فضہ ستار قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد
Twelfth meeting of the Gilgit-
Baltistan provincial cabinet, briefing on the agreement regarding the promotion of tourism activities with green tourism.