واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر زور

URDU NEWS

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر زور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا ضروری ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، انٹونی بلنکن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں اس پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔
بلنکن کا کہنا تھا کہ معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنا خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہے۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 20 جنوری سے قبل غزہ میں یرغمال اسرائیلی شہریوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں اب تک 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
URDU NEWS
ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں