برٹش جونیئر اوپن اسکواش – پاکستان کے سہیل عدنان سیمی فائنل میں پہنچ گئے**

برٹش جونیئر اوپن اسکواش – پاکستان کے سہیل عدنان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
برٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی سہیل عدنان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

انڈر 13 کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں سہیل عدنان نے انگلینڈ کے ایڈم لارنس کو 3-0 سے شکست دی۔ سہیل نے میچ میں 9-11، 6-11 اور 8-11 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

سہیل عدنان کی جانب سے یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے وائین آئزیک ولسن کو ہرایا تھا۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑی دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کے لیے امید کی کرن روشن کر دی ہے۔

اس موقع پر کوچ نے کہا کہ سہیل عدنان بھرپور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔
URDU NEWS
کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے بارسلونا میں 5 ہزار میٹر کی دوڑ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں