وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام: بصارت سے محروم افراد کی تعلیم کے لیے نئے اقدامات

**وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ورلڈ بریل ڈے پر خصوصی پیغام: بصارت سے محروم افراد کی تعلیم کے لیے نئے اقدامات**
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ بریل ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کو علم اور شعور کی روشنی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جدید بریل پریس کام کر رہے ہیں، جن کی اپ گریڈیشن سے عالمی معیار کا تعلیمی مواد خصوصی افراد کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ لاہور اور بہاولپور کے بریل پرنٹنگ پریس کے ذریعے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں 3 ہزار سے زائد بصارت سے محروم بچوں کو مختلف تعلیمی اداروں میں انرول کیا گیا ہے، جبکہ 15 ہزار سے زائد بریل کتابیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ خصوصی طلبہ کے لیے قرآن پاک بھی بریل میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے تعلیمی سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے معاون آلات فراہم کیے جا رہے ہیں اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے کے خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں درپیش سہولتوں کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ساتھ سماعت سے محروم بچوں کو بھی سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے معاون آلات دیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ پاکستان کے پہلے آٹزم اسکول کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی زندگی میں سہولتیں پیدا کرنا اور ان کے معاشی مسائل میں کمی لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی معذور بچے کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
URDU NEWS
ریسکیو سکردو سالانہ ایمرجنسی رپورٹ 2024 جاری ، کل 1909 ہنگامی صورتحال رپورٹ ، 160 کیسز زچگی کے تھے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں