کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے بارسلونا میں 5 ہزار میٹر کی دوڑ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

URDU NEWS

کینیا کی بیٹریس چیبٹ نے بارسلونا میں 5 ہزار میٹر کی دوڑ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کینیا کی اسٹار ایتھلیٹ بیٹریس چیبٹ نے بارسلونا میں ہونے والی کرسا ڈیلس ناموس ریس میں 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر دی۔ 24 سالہ چیبٹ نے یہ فاصلہ 13 منٹ 50 سیکنڈز میں طے کر کے اپنی ہی پچھلی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ سال چیبٹ نے یہی دوڑ 14 منٹ 13 سیکنڈز میں جیتی تھی، لیکن اس بار انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہوئے نہ صرف نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ 14 منٹ سے کم وقت میں یہ دوڑ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔
ریس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹریس چیبٹ نے کہا کہ “یہ کامیابی میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں نے سخت محنت کی اور سازگار موسم نے میری کارکردگی کو مزید بہتر بنایا۔ میں مستقبل میں بھی اسی جوش اور عزم کے ساتھ دوڑ جاری رکھوں گی۔”
بیٹریس چیبٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں 5 اور 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغے جیت کر اپنی برتری ثابت کی تھی۔ مئی میں بھی انہوں نے 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
چیبٹ نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ ہے جہاں وہ مزید گولڈ میڈلز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
URDU NEWS
ریسکیو سکردو سالانہ ایمرجنسی رپورٹ 2024 جاری ، کل 1909 ہنگامی صورتحال رپورٹ ، 160 کیسز زچگی کے تھے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں