آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ہفتے قومی ٹیم کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔

URDU NEWS

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ہفتے قومی ٹیم کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے 20 رکنی ابتدائی سکواڈ تیار کیا جا رہا ہے جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ٹیم میں فاسٹ باؤلنگ اور اسپن کے متوازن کمبی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

**کپتان اور وکٹ کیپر**
ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر حسیب اللہ کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

**فاسٹ باؤلرز**
فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ساتھ احسان اللہ کی شمولیت متوقع ہے۔ احسان اللہ نے حالیہ قومی ٹی 20 میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔

**اسپنرز**
اسپن شعبے میں ابرار احمد اور اسامہ میر کا انتخاب متوقع ہے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی بھی تقریباً طے ہے۔

**بیٹنگ لائن اپ**
اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور فخر زمان کی واپسی یقینی ہے۔ امام الحق نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد حارث کی جگہ پکی ہے جبکہ افتخار احمد کو بھی آل راؤنڈر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

**جارحانہ اوپننگ آپشن**
فخر زمان حالیہ ڈومیسٹک پرفارمنس کے بعد سکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ مارخورز کے لیے چیمپئنز ٹی 20 میں فخر زمان نے 303 رنز بنا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں 19 فروری کو یو اے ای میں میدان میں اترے گی، جہاں پہلا میچ بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔
URDU NEWS
خالد خورشید سے ہزار اختلافات رکھتا ہوں لیکن اس کے خلاف دئیے جانے والے فیصلے کی مزمت کرتا ہوں، نائب صدر پی ایس ایف شگر و ممبر میڈیا ٹیم پی پی پی گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں