شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، 120 افراد جاں بحق

URDU NEWS

شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، 120 افراد جاں بحق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق لڑائی میں اب تک 120 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھاری اسلحے کا استعمال
جھڑپیں نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں ہو رہی ہیں، جہاں بھاری گولہ باری جاری ہے۔ تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی صورتحال کشیدہ ہے۔
بڑھتا ہوا جانی نقصان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ علاقے میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
عالمی برادری کی تشویش
عالمی برادری نے شمالی شام میں جاری لڑائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

URDU NEWS
ہم ہر قیمت پر اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کےلئے ہمہ وقت ہر قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں