پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 113 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

URDU NEWS

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 113 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1800 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 113 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری سرگرمیاں عروج پر
ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد نظر آیا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شیئرز خریدے جس سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 111,351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھائیں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بروئے کار لائیں۔
URDU NEWS
آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025, چیمپئن ٹرافی کی تایخ اور فاتحین کا جائزہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں