سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔
پاک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ پاکستانی عوام کی حمایت سے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔URDU NEWS
پوری قوم آج قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم پیدائش منا رہی ہے